ناوابستہ تحریک میں فلسطینی کمیٹی کے وزرا خارجہ کی ایک روزہ نشست تہران میں اختتام پذیر ہوگئی۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک میں فلسطینی کمیٹی کے وزرا خارجہ کی ایک روزہ نشست تہران میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس نشست کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا گيا جس میں شدید الفاظ میں غزہ پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی گئي۔ اس بیان میں مطالبہ کیا گيا ہے کہ صیہونی حکومت فوری طور پر غزہ پر حملے بند کرے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ غزہ کامحاصرہ ختم ہونا چاہیے اور تمام گذرگاہیں اور راستے کھول دئے جائيں تا کہ مظلوم فلسطینی عوام کو امداد پہنچائي جاسکے۔ تہران میں ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گيا ہےکہ وہ اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرتے ہوئے غزہ کےبحران کا جائزہ لینے کےلئے عالمی برادری کی درخواست تسلیم کرلے اور صیہونی حکومت کے حملوں کو رکوانے کے لئے فوری فیصلہ کرے نیز عالمی فوجداری عدالت میں صیہونی حکومت کے جنگي جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کا جائزہ لینے کےلئے اس عدالت سے تعاون کرے۔ واضح رہے ناوابستہ تحریک میں فلسطین کمیٹی کے وزرا خارجہ کا اجلاس آج تہران میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چالیس ملکوں کے مندوبیں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی صدارت میں ہوا۔
.......
/169